اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم امدادی پیکیج کے تحت بیوہ کو نوکری دینے کا حکم دیدیا۔ صدر نے وفاقی محتسب کے بیوہ کو نوکری دینے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ صدر مملکت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بیوہ کے زائد العمر ہونے کے عذر کو مسترد کردیا،کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بیوہ کو 35 سال سے زائد عمر کی وجہ سے ملازمت دینے سے انکار کردیا تھا۔فیصلے کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ نے عمر کی حد میں نرمی کا اختیار رکھنے کے باوجود شکایت کنندہ کو نرمی نہیں دی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مراسلے کے مطابق مرحوم سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو 50 سال کی عمر تک کنٹریکٹ ملازمت دی جا سکتی ہے۔فیصلے میں کہاگیاکہ بیوہ کو ملازمت سے انکار ناانصافی ، غیر معقول ، قانون کے برخلاف اور بد انتظامی پر مبنی ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...