اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جیل میں ان کے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگائے گئے تھے۔ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ میں دو بار جیل جاچکی ہوں اور جیل میں اپنے ساتھ یعنی ایک خاتون کے ساتھ ہونے والا سلوک بتا دیا تو ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آج یہ نہیں بتاؤں گی، جب میں جدوجہد کررہی ہوں تو بالکل اس چیز کے پیچھے چھپنا نہیں چاہتی، اپنے آپ کو متاثرہ ظاہر کرنا نہیں چاہتی، آج یہ رونا نہیں رونا چاہتی کہ میرے ساتھ زیادتی ہوگئی۔(ن) لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ اگر مریم نواز کا دورازہ توڑ کر کمرے میں گھس سکتے ہیں، اس کے والد کے سامنے حق بات کرنے پر گرفتار کرسکتے ہیں، اگر اس کے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگاسکتے ہیں اور ذاتی حملے کراسکتے ہیں تو پاکستان کی کوئی عورت محفوظ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عورت چاہے پاکستان میں ہو یا دنیا میں ہو وہ کمزور نہیں ہوسکتی۔
مقبول خبریں
بیرونی سازش میں ایک شرط شامل تھی اور وہ پاکستان کی معیشت کو تباہ...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ بیرونی سازش میں ایک شرط شامل تھی...
طالبان اس وقت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے،افغان وزیرداخلہ
کابل(این این آئی) افغانستان میں طالبان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ طالبان اس وقت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے۔امریکی...
بھارت نے کشمیر سے متعلق او آئی سی کے بیان کو پھر مسترد کر...
نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے کشمیر سے متعلق او آئی سی کے بیان کو پھر مسترد کر دیا،او آئی سی نے بھارتی حکومت...
پوٹن کا جنگ پر اعتماد متزلزل ہو چکا ہے، سابق روسی وزیراعظم
ماسکو(این این آئی)سابق روسی وزیر اعظم میخائل کاسیانوف نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن کو یہ ادراک ہونے لگا ہے کہ وہ...
مالیاتی استحکام کی فوری ضرورت، معاشی ترقی کیلیے تجارتی خسارہ کم کرنا ہوگا، عالمی...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں تعینات عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے کہا ہے کہ طویل مدتی معاشی استحکام اور اقتصادی...