اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک میں پولیو ورکرز کی ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملہ کرنے والے قوم کے بچوں کو معذور بنانا چاہتے ہیں ،قوم کے بچوں کی صحت کے دشمنوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم کچی آبادی میں سپاہی پیر رحمن اور سپاہی نثار خان کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں، شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،پولیو ورکرز پر حملہ کرنے والے قوم کے بچوں کو معذور بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کے بچوں کی صحت کے دشمنوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔وزیراعظم نے شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
مقبول خبریں
انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو مذاکرات کی...
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو...
قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہو گی ،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے...
تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ، میری جان...
اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا...
نیم مارشل لاء لگ گیا ہے ، عمران خان
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیم مارشل لاء تو لگ گیا ہے، اگر...
آئی ایم ایف کے مشن چیف کا بیان پاکستان کے اندرورنی معلامات میں مداخلت...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن...