اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں 29 اگست کو مسودے کی منظوری دی جائیگی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف قرض معاہدے کے لیے اظہار آمادگی کے مسودے کا شق وارجائزہ لے رہے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے بھجوائے گئے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لے کر وزارت خزانہ سے رابطے میں ہے۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف آج ہی اس مسودے کی کاپی پاکستان کو بھجوائیگا جس کے بعد وزیرخزانہ اور قائم مقام گورنر حتمی مسودے پر دستخط کرکیآج ہی اسے واپس بھجوائیں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں 29 اگست کو مسودے کی منظوری دیگا، منظوری کے بعد اگست میں ایک عشاریہ 17 ارب ڈالرز پاکستان کو منتقل کیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...