پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 22 اگست کی بجائے 22 ستمبر کو ہوگا

0
193

اسلام آباد (این این آئی)مجلس شوری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے ،اجلاس 22 اگست کی بجائے 22 ستمبر کی سہ پہر 4 بجے ہوگا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مجلس شوری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔