بیجنگ (این این آئی) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے چلی کی وزیر خارجہ انتھونیا یوریہورا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے اس بات کا اظہار کیا کہ چین اس بات کو سراہتا ہے کہ چلی چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو اپنی سفارت کاری کی ترجیح سمجھتا ہے۔چین چلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور مستحکم تعلقات کو آگے بڑھایا جا سکیاور چینـچلی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل ترقی کو نئی سطح پر پہنچایا جا سکے۔انتھونیا یوریہورا نے کہا کہ چین نہ صرف چلی کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر اور برآمد کرنے والا ملک ہے بلکہ تعاون کے وسیع شعبوں میں ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنر بھی ہے۔ چلی ہمیشہ ون چائنا پالیسی پر کاربند رہا ہے، جو چلیـ چین تعلقات کے لیے ایک اہم سیاسی بنیاد ہے۔ موجودہ حالات میں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام اور کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ چلی ,صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ عالمی ترقیاتی انیشیٹو اور عالمی سلامتی انیشیٹو کا خیرمقدم کرتا ہے، اور چین کے ڈیجیٹل اکانومی پارٹنرشپ معاہدے میں شمولیت کی حمایت کرتا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...