بیجنگ (این این آئی) چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ لیاؤ نینگ کے جن زو شہر کا معائنہ کیا اور مختلف حوالوں سیصورت حال کو سنا۔ انہوں نے لیاؤـشین جنگ کے میموریل ہال اور ایسٹ لیک فاریسٹ پارک کا یکے بعد دیگرے معائنہ کیا، شمال مشرقی جنگ کی تاریخ اور لیاؤـشین جنگ کی فتح کے مقامات کا جائزہ لیا، بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق صوبہ لیاؤننگ میں سیلاب پر قابو پانے کے کام کا تعارف اور مقامی ماحولیاتی نظام کی بحالی اور تحفظ کے بارے میں صورتحال کو سنا۔ اور انہوں نے سیلاب پر قابو پانے کے کام اور آفات سے نمٹنے کے لیے مقامی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات دیں۔ شمال مشرقی چین جیسے پرانے صنعتی مقامات کو دوبارہ ترقی دینا چین کی ایک قومی حکمت عملی ہے، اور شی جن پھنگ ہمیشہ اس پر توجہ دیتے رہے ہیں۔ اگست 2013 میں جب شی جن پھنگ نے لیاؤ نینگ کا معائنہ کیا ،تو انہوں نے نشاندہی کی کہ شمال مشرقی چین جیسے پرانے صنعتی مقامات کی بحالی کے لیے عالمی سائنسی اور تکنیکی انقلاب کے نئے دور کے ذریعے لائے گئے اسٹریٹجک مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور کاروباری اداروں کی جدت طرازی کی قوت، اختراعی صلاحیت کو مسلسل فروغ دینا چاہیے۔
مقبول خبریں
بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم...
وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ بجٹ میں پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لیے...
اسلام آباد (این این آئی)آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلیے...
بھارت اب کسی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ‘...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ...
عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی...
اسلام آباد (این این آئی)میلان،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت...