اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے میڈیا کی آزادی کو کچلا اور پارلیمان کو تالے لگوائے تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے میڈیا کا معاشی قتل کیا اور عمران خان نے وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ کر میڈیا دشمنی کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دور میڈیا کے لیے سیاہ دور تھا جبکہ عمران خان کرپٹ، غیر ملکی ایجنٹ، میڈیا دشمن اور دہرہ معیار رکھتے ہیں۔ میڈیا فیصلہ کرے کہ ان کے خلاف نیب کو استعمال کرنے والے کے سیمینار میں جانا ہے یا نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ان کی آزادی اور نوکری چھیننے والے کے سیمینار کے تماشے کو ماننا ہے کہ نہیں، انٹرنیشنل میڈیا واچ نے عمران خان کو فاشسٹ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صحافیوں کی پسلیاں توڑیں اور انہیں اغوا کیا، میڈیا کی آزادی کو کچلا، پارلیمان کو تالے لگوائے۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...