لاہور(این این آئی) خلیل الرحٰمن قمر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی سیڈرتے ہیں اور گھر میں صرف ان کی بیوی کی ہی چلتی ہے۔پاکستان کے مشہورمصنف و ڈرامہ ساز خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی ہے۔پروگرام میں خلیل الرحمٰن کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی شرکت کی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گھر میں ان کے بجائے ان کی اہلیہ کی حکمرانی چلتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ان پر اہلیہ کافی سختیاں کرتی تھی اور ان کے پاس کسی لڑکی کو گزرنے کی اجازت تک نہ ہوتی تھی مگر اب ایسا نہیں۔وہ ہمیشہ سے جو کچھ بھی کماتے ہیں اہلیہ کے ہاتھ میں رکھتے ہیں اور ان سے ہی اپنا خرچہ لیتے ہیں پیسے کا حساب کتاب ان کی اہلیہ رکھتی ہیں۔ڈراما ساز کے مطابق اہلیہ کے سامنے ان کی کوئی عزت و اوقات نہیں، گھر میں ان کی اہلیہ کی حکمرانی چلتی ہے۔ڈرامہ ساز کی اہلیہ روبی خلیل نے بتایا کہ ان کے شوہر کی آئیڈیل عورت وہی ہیں اور انہیں دیکھ کر ہی وہ خود مختار اور بولڈ عورت کا کردار تخلیق کرتے ہیں جب کہ وہ لکھنے سے پہلے ان سے مشورہ کرتے ہیں۔خلیل الرحمٰن کی اکلوتی بیٹی نوشاب خلیل نے بتایا کہ کسی بھی خاتون کا کردار لکھنے کے بعد والد انہیں وہ کہانی سناتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد لکھتے وقت روتے رہتے ہیں اور ٹشو پیپر ہر وقت اپنے ساتھ رکھتے ہیں
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...