ماسکو (این این آئی)روس نے کہاہے کہ اس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہنگامی حالات میں ہی ممکن ہے۔ یوکرین میں روس کی جانب سے ممکنہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے حوالے سے مغربی میڈیا میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ روس اپنے جوہری ہتھیاروں کو صرف ہنگامی حالات میں ہی استعمال کرے گا، روس نیٹو اور امریکا سے براہ راست تصادم میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف اور صرف ردعمل کے طور پر کیا جائیگا۔ روسی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فوجی نقطہ نظر سے بھی یوکرین میں مطلوبہ اہداف حاصل کرنیکے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرنیکی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں روس کی جانب سے یوکرین پراسپیشل ملٹری آپریشن کے ذریعے جوہری ہتھیاروں یا کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تیاری کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، یہ روس پر معلوماتی حملہ ہے۔
مقبول خبریں
سید یوسف رضا گیلانی کا دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو...
اسلام آباد(این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات...
وزیراعظم کا جامِ شہادت نوش کرنے والیپاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے...
صدر کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک...
محسن نقوی کا8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے...
اس حکومت کو کوئی ساکھ نہیں ، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی: اسد...
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔نجی ٹی...