چینی صدر کا اختراع اور عوام کی فلاح و بہبود پر زور

0
327

بیجنگ (این این آئی) چینی صد رشی جن پھنگ نے صوبہ لیاو ننگ کے صدر مقام شن یانگ میں ایک انٹرپرائز اور کمیونٹی کا دورہ کیا۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق گزشتہ دس برسوں میں شی نے چھانگ چھون اور شن یانگ شہروں میں چین کے شمال مشرقی علاقے کی ترقی کے موضوع پر منعقدہ دو سمپوزیمز میں شرکت کی ہے، جن میں اختراع اور عوام کی فلاح و بہبود پر زور دیا گیا ہے۔ اس مرتبہ انہوں نے ایک بار پھر ان دو کلیدی الفاظ پر زور دیا۔اگست 2013 میں دورہ لیاؤننگ کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کاروباری اداروں کے مرکزی کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے ، کاروباری اداروں میں اختراعی عوامل کو یکجا کرنے کے لیے معاونت اور رہنمائی فراہم کی جائے۔ شی نے تین مرتبہ لیاوننگ کا دورہ کیا ہے اور ہر بار کمیونٹی کا دورہ ان کی مصروفیات میں شامل رہا ہے۔انہوں نے ہمیشہ عوام سے متعلق امور پر توجہ دی ہے۔شی جن پھنگ واضح کر چکے ہیں کہ لوگوں کو اچھی زندگی دینا ہمارے ہر کام کا نقطہ آغاز ہے۔