اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے مطابق پی پی پی اور (ن) لیگ کے بارے میں ایجنسیوں سے رپورٹیں ملتی تھیں، کون سی ایجنسیاں اور لوگ بریفنگ دیتے تھے؟، نام بتائیں ، عمران خان دوسروں کو چور اور اپنے آپ کو فرشتہ ثابت کرتے رہے، سوال پوچھیں تو عمران خان جواب نہیں دیتے ،اگرتین دفعہ کا منتخب وزیراعظم عدالت میں پیش ہو سکتا ہے توعمران خان کیوں نہیں؟عمران خان صاحب ! ڈرامے، تماشے، نوٹنکی، جھوٹ بولنا بند کریں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان دوسروں کو چور اور اپنے آپ کو فرشتہ ثابت کرتے رہے، عمران خان نے 22 سال تک اسلامی ٹچ کے ذریعے سیاست کرنے کی کوشش کی، عمران خان کی ہر بات میں منافقت، جھوٹ، ڈرامے بازی، تماشہ کرنے کی عادت ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے سیمینار میں کہا کہ انہیں ایجنسیاں بریفنگ دیتی تھیں، عمران خان کو کون سی ایجنسیاں اور لوگ بریفنگ دیتے تھے؟۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ مجھے چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں بھی ایجنسیوں نے گارنٹی دی تھی، چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں عمران خان کو کون سی ایجنسیوں نے گارنٹی دی تھی اور کیا کہا تھا، آپ وہ گارنٹی کیوں لے رہے تھے؟۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ انہیں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے بارے میں ایجنسیوں سے رپورٹیں ملتی تھیں،کیا وہ رپورٹیں عمران خان خود منگواتے تھے، آپ کو کون سی ایجنسیاں رپورٹیں دیتی تھیں، ان کا نام بتائیں؟ ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان صاحب ! ڈرامے، تماشے، نوٹنکی، جھوٹ بولنا بند کریں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر آپ میں ہمت، حوصلہ اور جرات ہے تو بتائیں کہ کون سی ایجنسی کا کون سا بندہ آپ کو رپورٹیں دیتا تھا، کون پی پی پی اور ن لیگ کے بارے میں رپورٹس بھیجتا اور بریفنگ دیتا تھا
مقبول خبریں
ماڈل حمیرا اصغر کی موت 8 ماہ قبل ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ
کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے ملی ماڈل حمیرا اصغر کی لاش کے پوسٹ مارٹم نے سنسنی خیز انکشاف...
اسٹار کڈز کو دباؤ کا سامنا ہے،اداکارہ کاجول
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ ابراہیم علی خان اور دیگر اسٹار کڈز کو اسکرین پر خود...
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...