اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 33 کیٹیگریز کے 860اشیا کی درآمدپرپابندی ختم کرنے اور ایل این کی درآمد کے ڈھانچہ کو متنوع بنانے اور نئے ایل این جی ٹرمینلز میں غیرملکی ونجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے ایل این جی پالیسی 2011 کے آرٹیکل 6.2 اے میں ترمیم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کااجلاس جمعہ کویہاں وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرتجارت سیدنویدقمر، وفاقی وزیرصنعت وپیداوارمخدوم سیدمرتضی محمود، وزیرمملکت خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا، وزیراعظم کے رابطہ کاربرائے معیشت بلال اظہرکیانی، وزیراعظم کے رابطہ کاربرائے تجات رانااحسان افضل، چئیرمین ایف بی آر، چئیرمین اوگرا ، وفاقی سیکرٹریز اورسینئیرافسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزارت تجارت کی جانب سے غیرضروری وپرتعیش اشیا کی درآمدپرپابندی/ مکمل مقداری پابندیوں سے متعلق سمری پیش کی گئی، اجلاس کوبتایاگیا کہ 19 مئی 2022 کو 33 کیٹگریز کے 860 اشیا کی درآمدپرپابندی لگائی گئی تھی،
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...