فٹبال ورلڈکپ کی سکیورٹی کیلئے پاکستان اپنے فوجی اہلکار بھیجے گا،مریم اورنگزیب کی تصدیق

0
217

دوحہ (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے تصدیق کی ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کی سکیورٹی کیلئے پاکستان اپنے فوجی اہلکار بھیجے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قطر میں فٹبال ورلڈکپ کیلئے سکیورٹی معاہدے کی منظوری کابینہ نے دی، قطر فٹبال ورلڈکپ کی سکیورٹی کیلئے پاکستان اپنے فوجی اہلکار بھیجے گا۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ دوحہ اور اسلام آباد کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی سمری کابینہ نے منظور کرلی ہے۔خیال رہے کہ قطرمیں رواں سال نومبر میں فٹبال ورلڈ کپ شیڈول ہے