اسلام آباد (این این آئی)موسمیاتی تبدیلیو ں کی وجہ سے پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے سے بننے والی جھیلیں پھٹنے کے واقعات بڑھنے لگے جس سے علاقوں میں سیلابی صورتحال بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال گلیشیئر پگھلنے سے بننے والی جھیلیں پھٹنے کے 30 سے زائد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، اس سال گلگت بلتستان اور چترال میں کئی دنوں تک درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہا جبکہ اس سال غیر معمولی گرمی کی وجہ سے گلیشیئر پگھلنے کا عمل کافی تیز رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے سے بننے والی جھیلوں کی تعداد 3044 ہوگئی ہے،گلیشیئر پگھلنے سے بننے والی جھیلیں پھٹنے سے اچانک شدید سیلاب آئے اور تباہی ہوئی جس کی وجہ سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کی 24 وادیوں میں ارلی وارننگ سسٹم لگانے جا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...