اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ خاتون سیشن جج کو دھمکی دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوٹس خوش آئند ہے۔اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ ججز اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کی روش قابل تشویش ہے، ان دھمکیوں کو سنجیدہ نا لیا گیا تو یہ رواج بن جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ انصاف اور قانون نافذ کرنے والوں کو ہر کوئی ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرے گا۔انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، شہید بی بی ساری زندگی عدالتوں کا سامنہ کرتی رہی لیکن کسی نے ججز کو دھمکیاں نہیں دی۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں آصف علی زرداری کا مہینوں ریمانڈ دیا جاتا تھا، ہم نے کبھی کسی جج کو دھمکی نہیں دی، یہ دو دن کے ریمانڈ پر جج کو دھمکی دے رہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ساری عمر عدالتوں اور ادراوں کے لاڈلے رہے اس لئے اب خود کو قانون اور عدالتوں سے بالا سمجھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپنے غلطی تسلیم کرنے بجائے تحریک انصاف کے رہنماء اب بھی ملک بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے، یہ ملک جام کرنے کے منصوبا بھی بنا رہے اور گرفتاری کے ڈر سے چھپ بھی رہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...