اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملک کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب سیلاب ہے اور دوسری جانب حکمرانوں کا عذاب، گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے؟۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرات لاحق ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی کا وقت گزر گیا، اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کا معاشی اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سیاسی دیوالیہ نکل گیا ہے، 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل غریبوں کی جیب پر ڈاکا ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور مسلم لیگ (ن) اور (ش) آمنے سامنے آنے والی ہیں، چور کے نعرے سے خوفزدہ وزرا باہر نہیں نکل رہے اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس استعمال کر رہے ہیں۔اس سے ایک روز قبل جاری کردہ پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر اتھارٹی بنانے، پاکستان میں یوٹیوب کو بندکرنے اور مخالف اینکروں کو اٹھانے پر کام شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان عوام میں ہیں اور اپوزیشن ٹوئٹ میں پھنسی ہوئی ہے، رجیم چینج کے خلاف عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے فائنل کال دے گا اور ملک جام کردے گا۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات عطاء...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے...
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس...
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، تمام 12 ڈرونز گرادئیے، ایک شہری شہید، 4...
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب...