حکومت نے نئے انتخابات کے مطالبہ پر غور نہ کیا تو پاکستان میں افراتفری پھیلنے کا امکان ہے،فواد چوہدری

0
189

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے نئے انتخابات کے مطالبہ پر غور نہ کیا تو پاکستان میں افراتفری پھیلنے کا امکان ہے،عمران خان پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہے، پاکستان میں ان کے برابر کا کوئی لیڈر نہیں،کٹھ پتلی حکومت کے پاس اپنی حکومت جاری رکھنے کا کوئی قانونی یا اخلاقی جواز نہیں۔ برطانوی نشریاتی دارے کو دیئے گئے انٹرویومیں پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم کرنے کے لئے ایسے الزامات عائد کئے جائیں جس طرح عمران خان پر عائد کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اغواء کیا گیا، مجسٹریٹ نے تشدد کے الزامات کی تحقیقات کئے بغیر انہیں پولیس کے حوالے کیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ تشدد کے الزامات کی تحقیقات نہ کرنے پر وہ مجسٹریٹ کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے، اس بنیاد پر دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا ہے جس کی کوئی قانونی اہمیت نہیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ حکومت نے گزشتہ روز جب عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ہزاروں کارکن سڑکوں پر آگئے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہے، پاکستان میں ان کے برابر کا کوئی لیڈر نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کا عمران خان کے حق میں باہر نکلنا ان کی عمران خان سے محبت کا اظہار ہے، انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان میں کٹھ پتلی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے حکومت کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت کے پاس اپنی حکومت جاری رکھنے کا کوئی قانونی یا اخلاقی جواز نہیں، ہم الیکشن چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کو حکومت کے انتخاب کا موقع دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت موجودہ وزیراعظم کے پاس قومی اسمبلی کی 84 نشستیں ہیں اور وہیں عمران خان کے پاس 155 نشستیں ہیں۔