اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاؤ نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن اور سب سیاسی پارٹیوں کو مل کر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کریں ۔اپنے بیان میں آفتاب شیر پائو نے کہاکہ گزشتہ روز ہماری سنٹرل ایگزیکٹو کی میٹنگ ہوئی ،ملک میں سیلاب اور دیگر بحرانوں سے متعلق بات ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پر جس ادارے کی طرف سے ہریشر آتا ہے وہ اسے تنقید کا نشانہ بناتا ہے،اس نے جوڈیشل مجسٹریٹ جج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد آئی تو انہوں نے اسمبلی سے استعفے دے دئیے ،اب بائی الیکشن میں حصہ لے رے ہیں ،آپ قوم کے پیسے ضائع کر رے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سیاست کو مذاق بنا دیا گیا ہے ،یہ صورت حال رہی تو ملک کا مستقبل روشن نہیں ہے ،اب ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیلاب ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن اور سب سیاسی پارٹیوں کو مل کر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کریں ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ملکر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے ،عمران خان لوگوں کے سیلاب کی بات کرتا ہے تاہم سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی بات نہیں کرتا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت معیشت جو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے یہ معیشت کو گرانے ہی کوشش کر رہا ہے،اس کی دو صوبوں میں حکومت ہے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا ۔ آفتاب شیر پائو نے کہاکہ کے ہی کے میں بجلی کے وولٹیج پورے نہیں آتے تاہم بل پورے آ رہی ہیں،ملک میں ایک اور اہم مسئلہ ٹارگٹ کلنگ ہو ری ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھتہ خوری چائلڈ ہارسمنٹ اور خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی روک تھام ہونی چاہیے ،یہ باعث تشویش ہے ۔انہوںنے کہاکہ پچھلی حکونے کہ تھا کہ مردم شماری دوبارہ یو گی لیکن نی ہوئی ،فارن فنڈنگ والا ایشو سنگیک ہے،اس سے ہم بھی متاثر ہوئے ہیں ،اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جانا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں ہم نے عہدہ لینا مناسب نہیں سمجھا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں جو جھوٹ بولتا ہے اسے سچ مان لیا جاتا ہے اور جو سچ بولتا ہے اسے جھوٹا سمجھا جاتا ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...