قاہرہ(این این آئی) مصر میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سات فوجی ہلاک ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان میں 5 امریکی فوجیوں کے علاوہ چیک جمہوریہ کا ایک اور ایک فرانسیسی فوجی بھی شامل ہیں جبکہ ایک امریکی فوجی اس حادثے میں زندہ بچ گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام نہیں بتائے گئے ہیں۔یہ تمام فوجی اسرائیل اور مصر کے مابین امن معاہدے کے تحت کثیر قومی امن فوج کے دستے میں شامل تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر جزیرہ نما سینائی میں معمول کی نگراں پرواز کر رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔حادثے کی دیگر تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئی ہیں جبکہ کثیر قومی امن فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشت گردی کی تردید کرتے ہوئے اسے صرف ایک حادثہ قرار دیا ہے
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...