تہران (این این آئی)ایران کی مسلح افواج ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ڈرون مشقیں شروع کرے گی۔ان مشقوں میں 150 بغیر انسان بردار فضائی گاڑیاں شامل ہوں گی اور ان کے ذریعے فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈی نیٹرایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے سرکاری نشریاتی ادارے کوبتایاکہ ان مشقوں میں ہتھیاروں کی درستی ،طاقت، رہ نمائی اور کنٹرول سسٹم کی صلاحیتوں اورڈرونز کی جنگی صلاحیتیوں کی جانچ اورتشخیص کی جائے گی۔سیاری نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ایران کی فوج اور ملک کے مشترکہ فضائی دفاعی اڈے پرچاروں مسلح افواج کی سطح پر مشترکہ طور پرڈرونز کی مشق کی جارہی ہے۔ڈرونز کی یہ مشقیں کب تک جاری رہیں گی،اس بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔ یادرہے کہ ایران نے 1980 کی دہائی میں عراق کے ساتھ آٹھ سالہ جنگ کے دوران میں ڈرونز کی تیاری شروع کی تھی۔یہ ڈرون فوجی طاقت کا ایک حصہ ہے، سیاری نے مزید کہا کہ ایران کی فوج سراغ رسانی، نگرانی اور جنگی مشنوں میں مختلف کارروائیاں کررہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ یہ مشقیں جنوب میں خلیج اور بحیرہ عمان کے گرم پانیوں سے لے کر ملک کے مشرقی، مغربی، شمالی اور وسطی حصوں تک ہوں گی۔ایرانی فوج نے جولائی میں مسلح ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بحری جہازوں اور آبدوزوں کی پہلی قسم کی نقاب کشائی کی تھی۔تب امریکی صدر جو بائیڈن مشرق اوسط کے دورے پر تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...