واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کر کہا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ کی ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی قاتل خامنہ ای کی حکومت کو مضبوط کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ویانا سے آنے والی خبریں بہت پریشان کن ہیں کیونکہ بائیڈن کی ٹیم ناکام ایران معاہدے کو بحال کرنے کے قریب ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پہلے بائیڈن طالبان کو واپس لائے اور اب وہ خامنہ ای کی قاتل حکومت کو بااختیار بنا رہے ہیں۔امریکا کی قومی سلامتی کونسل نے منگل کو قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ تہران نے حساس فائلوں میں رعایت دی ۔لیکن ایک سینئر امریکی اہلکار نے زور دے کر کہا کہ ابھی تک نئے جوہری معاہدے تک پہنچنے کا امکان واضح نہیں ہے۔اس اہلکار نے جس نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی مزید کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان خلیج اب بھی موجود ہے۔تاہم انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ تہران نے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بعض بنیادی شرائط کو ترک کر دیا ہے۔ان میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی تحقیقات کو ختم کرنے کی شرط کو ترک کرنا بھی شامل ہے۔درایں اثنا یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ جوہری مذاکرات میں حصہ لینے والے بیشتر ممالک نے یورپی متن یا تجویز سے اتفاق کیا ہے۔انہوں نے اسپانوی ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ ان میں سے اکثر متفق ہیں، لیکن میرے پاس ابھی تک امریکا کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...