امریکہ،بھارت میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کیخلاف زبردست مظاہرے

0
241

واشنگٹن ڈی سی(این این آئی) امریکہ کی دو بڑی ریاستوں ٹیکساس اور کیلیفورنیا میں بھارتی نژاد امریکیوں نے نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے ظلم و ستم کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں معروف امریکی اسلامی سکالر شیخ عمر سلیمان کی قیادت میں مظاہرین نے کہاہم مودی کو کہتے رہیں گے کہ آپ بزدل ہیں اور ٹیکساس میں آپ کا استقبال نہیں کیا جائے گا۔ احتجاج کا اہتمام انڈین امریکن مسلم کونسل (آئی اے یم سی ) اور نارتھ ٹیکساس پیس ایڈوکیٹس (این ٹی پی اے ) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے شیخ علاء الدین البکری نے آئی اے ایم سی کے زیر اہتمام ایک اور احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں 500 سے زائد مظاہرین شامل ہوئے۔ شیخ عمر سلیمان نے ایک پرجوش ہجوم سے کہا ہم مودی کو جو ہٹلر کی طرح ہیں بتاتے رہیں گے کہ آپ بزدل ہیں اور آپ کا ٹیکساس میں استقبال نہیں کیا جائے گا۔ ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کی نسل کشی کے خلاف کھڑے ہوں گے۔شیخ سلیمان نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ہندو انتہا پسند نظریے کے درمیان روابط کے بارے میں بات کی، جو مودی کی بی جے پی کی نظریاتی ماں اور ایڈولف ہٹلر کی نازی پارٹی کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں نے نفرت اور فسطائیت کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم آر ایس ایس کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہم نازی ازم کے بچے کی بات کر رہے ہیں۔ ہم ان لوگوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں جنہیں اپنی فسطائیت پر فخر ہے۔شیخ سلیمان نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ مودی جن پر 2005تا2014 کے دوران امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد تھی لیکن اب امریکہ کی دونوں پارٹیوں کے سیاستدانوں انکے گلے مل رہے ہیں۔ انہوںنے استفسار کیا کہ اب ایسا کیا بدل گیا جہاں ایک آدمی جو کبھی اس ملک میں داخل بھی نہیں ہو سکتا تھا اب کانگریس سے خطاب کر سکتا ہے