امریکا کی یوکرین کے لیے 3 ارب ڈالر کی اضافی فوجی امداد

0
224

واشنگٹن(این این آئی)امریکا یوکرین کو اس کی آزادی کی سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر 3 بلین ڈالر کی اضافی فوجی امداد کا اعلان کرے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ روسی آپریشن کے آغاز کے بعد کیف کے لیے سب سے بڑا سکیورٹی سپورٹ پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت تین ارب ڈالر کی فوجی امداد شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ امداد جس کا استعمال دیگر کارروائیوں کے علاوہ کیف کو ہتھیار فراہم کرنے اور اس کی افواج کی تربیت کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان وائٹ ہائوس کرے گا۔ آج ہی کے دن یوکرین روس سے اپنی آزادی کا دن منا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آج یوکرین پر روس کے حملے کو چھ ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔