کوئٹہ (این این آئی)بارش برسانے والا ایک اور مضبوط سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے ،ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں بہہ جانے اور پل ٹوٹنے کے باعث بلوچستان کا ملک کے دیگر تمام صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا مضبوط سسٹم جنوب وسطی اور مغربی بلوچستان تک پھیل رہا ہے جس کے باعث چمن شہر کے نواحی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہو رہی ہیں۔چمن میں کئی علاقوں کے برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہوگئی۔لیویز کنٹرول کے مطابق کوہ خواجہ عمران کے دامن میں سیلابی ریلوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں جس کے باعث سپینہ تیزہ اور غوڑئی کے دیہات کا 3 دن سے چمن شہر سے رابطہ منقطع ہے۔مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں دوبارہ بارش سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور امدادی کاموں میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور گلستان میں موسلادھار بارش کے باعث رابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے بند کر دی گئیں جبکہ توبہ اچکزئی میں برج متکزئی ڈیم اوور فلو ہونے کے باعث سیلابی پانی آبادیوں میں داخل ہو گیا ہے۔ادھر پشین، برشور، خانوزئی، کان مہترزئی اور مسلم باغ میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ لورا لائی، ژوب، میختر، شیرانی، دکی اور زیارت میں بھی بادل خوب برسے ۔لیویز حکام کے مطابق خانکہ ندی میں پھنسے اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ذکاء اللہ درانی کو بحفاظت نکال لیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ سیلاب سے متاثرہ علاقے جاتے ہوئے خانکہ ندی میں پھنس گئے تھے۔نئے طاقتور اسپیل نے بلوچستان کے بالائی اور شمالی علاقوں میں پھر سے سیلابی صورتحال بنا دی ، بالائی علاقوں میں سیلابی ریلوں سے کئی مکانات اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے
مقبول خبریں
ترکیہ، شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ،سینکڑوں افراد جاں بحق،ہزاروں زخمی
انقرہ/دمشق (این این آئی)ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں ترکیہ اور شام میںسینکڑوں...
علی ظفر کا سیاستدانوں کو ‘نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن’ پڑھنے کا مشورہ
کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ملک کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر سیاستدانوں کو...
فلم ‘پٹھان’ کا پلاٹ بکواس ہے، فلم میں لوگ ادھ ننگے ہوکر رقص کرتے...
لندن(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ ادیبہ فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم 'پٹھان' بھارتی انتہاپسند پارٹی...
شازیہ مری کی ورلڈ بنک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے سماجی تحفظ اور روزگار سے...
واشنگٹن (این این آئی)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے ورلڈ بینک واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بنک کے گلوبل...
بھارت غیر کشمیریوں کو وادی میں آباد کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں...
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ بھارت غیر کشمیریوں کو وادی میں آباد کر کے مقبوضہ جموں...