کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، سیلاب اور بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 234 ہوگئی۔پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 234 ہوگئی۔ جن میں 110 مرد 55 خواتین اور 69 بچے شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی،خضدار ،کوہلو، کیچ، مستونگ،ہرنائی،قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں،سب سے زیادہ 27 ہلاکتیں کوئٹہ، 21 لسبیلہ اور 17 پشین میں ہوئیں۔صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 98 افراد زخمی ہوچکے ہیں جن میں 55 مرد، 11 خواتین اور 32 بچے شامل ہیں۔سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں27 ہزار 747 مکانات نقصان کا شکار ہوئے تو وہیں ایک لاکھ 7 ہزار 377 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ، اب تک مجموعی طور پر دو ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔
مقبول خبریں
پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی...
نیویارک(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھارت نے جھوٹے دہشتگردی کے الزامات کو جنگ کیلئے جواز بنانا شروع کیا، جھوٹے الزامات کو...
آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس...
اسلام آباد(این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ مالی...
یوکرین کا روسی ائیر بیس پر حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا...
کیف (این این آئی)یوکرین نے روس کے سائبیرین علاقے میں ایک ایئر بیس پر حملے میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے...
ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال کے مقابلے میں 100 ارب روپے کم ہے،احسن...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال...
وزیراعظم کی ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن...
اسلام آبا د(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت...