دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی مکمل منصوبہ بندی کرلی، پلیئرز نے پلان کے مطابق پرفارم کیا تو اچھے نتائج ملیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں محمد یوسف نے کہا کہ صرف پاکستان اور بھارت کے میچ پر توجہ مرکوز نہیں، تمام ہی میچز میں جان ماریں گے، ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، صرف کپ کی جیت پر نظر ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گرمی تو ہے، مگر پلیئرز ٹورنامنٹ کیلئے تیار ہیں، کھیل کو انجوائے کررہے ہیں، ایشیا کپ کی مکمل منصوبہ بندی کی ہے۔بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پلیئرز نے ایشیا کپ میں پلان کے مطابق پرفارم کیا تو ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج ملیں گے۔انہوںنے کہاکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم عظیم پلیئر بن چکے ہیں، ان کی اب عظیم تر بننے کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔محمد یوسف نے کہا کہ بابر اعظم گزشتہ 3، 4 سال سے دبائو میں بھی بہترین کھیل پیش کررہے ہیں، دبائومیں ہی پلیئرز عظیم تر بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کی فکر بھی کرتا اور پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلتا ہے، قومی ٹیم کے کمبی نیشن کا اسمارٹ پلیئر وہی ہے۔بیٹنگ کوچ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب چل رہا ہے، مزید کچھ کہنا میرے دائرہ کار سے باہر ہے، اس حوالے سے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...