کیف(این این آئی ) یوکرین کے یومِ آزادی پر روسی فوج نے یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک، اور 50 زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیف میں حکام نے کہا کہ ملک کے یوم آزادی کے موقع پر مشرقی یوکرین میں ایک روسی میزائل حملے میں 22 شہری ہلاک اور ایک مسافر ٹرین کو آگ لگ گئی۔حکام نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ روسی افواج نے چیپلین پر دو بار گولہ باری کی، پہلے حملے میں ایک لڑکا مارا گیا جب ایک میزائل اس کے گھر پر لگا، اور 21 افراد بعد میں اس وقت مارے گئے جب راکٹ ریلوے اسٹیشن پر گرے اور ٹرین کی پانچ بوگیوں کو آگ لگ گئی۔خیال رہے کہ بدھ کو یہ حملہ اس وقت ہوا جب زیلنسکی نے خبردار کیا تھا کہ روس یوکرین کی آزادی کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات میں خلل ڈالنے کے لیے کوئی سنگین حرکت کر سکتا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...