چورستہ میاں خاں(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ق امریکہ کے صدر میاں ذاکر حسین نسیم نے نامور صحافی تجزیہ کار ایڈیٹرانچیف روزنامہ پاکستان مجیب الرحمٰن شامی ،معروف بزنس مین عمر مجیب شامی ،سینئر اینکر پرسن محمدنوشاد علی کے ہمراہ چوہدری پرویز الہٰی سے اہم ملاقات کی جس میں چوہدری مونس الہٰی بھی موجود تھے ملاقات کے دوران مریکہ سمیت اہم پارٹی امور پربات چیت کی گئی میاں ذاکرحسین نسیم نے چوہدری پرویز الٰہی کو ارامریکہ میں پارٹی کارکردگی اورحکمت عملی بارے آگاہ کیا اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے ان سے انکی ہوم تحصیل دیپالپور کی سیاسی صورتحال معلوم کی اورانہیں اہم ہدایات جاری کیں جبکہ انکے پاکستان میں سیاست کرنے اورپارٹی امور چلانے کی ضرورت پربھی زور دیا انکی ہوم تحصیل دیپالپورکے حوالہ سے بھی میاں ذاکر حسین نسیم کوذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت کی گئی ملاقات کے دوران مجیب الرحمٰن شامی نے وزیراعلیٰ پنجاب کواہم مشاورت اورصوبہ کی صورتحال عوامی مسائل اورمیڈیا کودرپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا جس پروزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں اپنی ترجیحات بارے آگاہ کیااورکہاکہ پنجاب کودرپیش حالیہ بڑا چیلنج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلقہ ہے جس پر انکی حکومت خصوصی توجہ دیئے ہوئے ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کوخوراک کی فراہمی انکی محفوظ مقامات پرمنتقلی اورانکی بحالی پر ہم بھر پور طریقہ سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ وہ مصیبت کی گھڑی میں عوام کواکیلاہرگز نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہاکہ انکے سابقہ دورحکومت میں پنجاب میں ریسکییو سروسز فراہم کرکے عوام کوبین الاقوامی سطح کی فوری امداد کا عمل شروع کیا گیا تھا جسے اب جدید خطوط پراستوار کرکے عوام کو کسی بھی ایمرجسنسی کی صورتحال میں پنجاب حکومت پہلے سے بھی بڑھ چڑھ کراپنے ہونے کاعوام کواحساس دلوائے گی ملاقات کے دوران میاں ذاکرحسین نسیم کی پارٹی خدمات کے اعتراف میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میاں ذاکرحسین پارٹی کاسرمایہ ہیں اورہمیں ایسے ساتھیوں پرفخرہے انہوں نے میاں ذاکر حسین نسیم سے توقع ظٓاہر کی کہ وہ پارٹی کوامریکہ اورملک میں مزید فعال کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح اپناکردارادا کرتے رہیں گے ملاقات کے اختتام پرچوہدری مونس الٰہی نے انہیں وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے بیرون سے الوداع کیا ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...