کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی ہے جس سے صوبے کے بیشتر علاقے بجلی کی بندش کے باعث تاریکی میں ڈوب گئے ،تمام مواصلاتی نظام سمیت فضائی راستے بھی منقطع ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں مسلسل 30 گھنٹے سے زائد دیر تک کبھی تیز کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی، کوئٹہ میں خواتین اور بچوں سمیت 500 سے زائدافرادسیلابی پانی میں پھنس گئے۔شدید بارشوں کے باعث شہر میں بجلی اور گیس کی فراہمی کا نظام مکمل طور پر ناکام ہوگیا جبکہ مواصلاتی نظام میں بھی خلل آگیا ہے۔صورت حال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے کوئٹہ میں سیلاب کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کلی ناصران کے مکینوں کوبائی پاس کی طرف نکلنے کی ہدایت دے دی۔اس کے علاوہ شدید بارشوں کی وجہ سے کوئٹہ کا زمینی، فضائی اور مواصلاتی رابطہ گزشتہ کئی گھنٹے منقطع رہا،موبائل فون بند اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی جبکہ کوئٹہ کا پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بھی بند ہوگیا اور گراؤنڈ انٹرنیٹ بھی کام نہیں کر رہا۔میڈیا رپوٹر کے مطابق آئی جی بلوچستان، کمشنر، ڈی آئی جی کوئٹہ سمیت کسی بھی اعلیٰ آفس سے رابطہ نہیں ہو رہا ۔ذرائع کے مطابق شدید موسم کی خرابی کی وجہ سے پی آئی اے کی کوئٹہ کے لیے لاہور اور کراچی کی پروازیں معطل ہوگئیں۔دوسری جانب بی اے پی کی سینیٹر ثنا جمالی نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے بلوچستان کا 90 فیصد حصہ متاثر ہے ، صوبے میں مواصلاتی نظام متاثر ہے جس کی وجہ سے رابطوں میں مشکلات ہیں جبکہ خراب موسم کے باعث بلوچستان کے لیے فلائٹ آپریشن بھی معطل ہے۔ثنا ء جمالی نے کہا کہ پاک فوج اور پی ڈی ایم اے امدادی اور ریلیف آپریشن میں بہتر کام کررہے ہیں، بلوچستان میں متاثرین کے لیے غذائی اشیاء اور ادویات کی اشد ضرورت ہے، سیلاب کے پانی سے لوگوں میں بیماریاں بڑھ رہی ہیں، دوا ساز کمپنیوں سے اپیل ہے کہ متاثرین کے لیے ادویات فراہم کریں جب کہ سیلاب متاثرین کے لیے خیموں کی بھی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ فائبر آپٹک اور ٹاور متاثر ہونے سے 70 فیصد مواصلاتی نظام خراب ہوگیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...