پاکستان، سیلاب سے کل 937 اموات، لاکھوں گھر تباہ، انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر

0
225

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریاں نہ رک سکیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 17 بچے،10 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں جبکہ اب تک حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 937 ہوگئی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے پی میں 16، سندھ میں 13، بلوچستان میں 4 اور پنجاب میں ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ سیلاب اور بارشوں کیباعث 50 افراد زخمی ہوئے جس کے بعد سیلاب اور بارشوں کے دوران زخمی افراد کی تعداد1343 ہوگئی۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 85 ہزار 897 جانور مرگئے جس کے بعد ملک بھرمیں مرنے والے جانوروں کی تعداد 7 لاکھ 93 ہزار 995 ہوگئی۔ادھر 24 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں 15 پلوں اور ملک بھرمیں 145 پلوں کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 70 ہزار 328 گھر متاثر ہوچکے ہیں۔