واشنگٹن (این این آئی)سفیر پاکستان مسعود خان نے پاک امریکی کمیونٹی سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے ۔انہوںنے امریکہ میں مقیم ہم وطنوں سے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ 2022 میں عطیات کی درخواست کی ۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے پرزوراپیل کی کہ وہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے بڑھیں جو غیر معمولی مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ میں مقیم ہم وطنوں کے نام خط میں سفیر نے کہا کہ حالیہ غیر معمولی بارشوں، بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کیا ہے۔ جان و مال کا المناک نقصان ہوا ہے۔ انفراسٹرکچر اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ لو گو ں کا ذریعہ معاش درہم برہم ہو گیا ہے۔ فصلیں تباہ ہو ئی ہیں، اور پورے علا قے زیر آب آ گئے ہیں۔ آفت کی شدت اور نقصانات بہت زیادہ ہیں۔سفیر مسعو د خان نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان میں مصیبت زدہ عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھیں تاکہ ان کے مصائب کو دور کیا جا سکے اور پناہ، خوراک، صحت اور بحالی کے لیے ان کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے،اب تک، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے 66 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا جا چکا ہے۔آنے والے دنوں میں ہونے والی بارشیں دیگر علاقوں میں مزید تباہی مچا سکتی ہے۔مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی ایک با ہمت اور پر عزم قوم ہے جو ہرچیلنج اور قدرتی آفات کا مقابلہ حوصلے اور بہادری سے کر تی ہے۔ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے حوالے سے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لارہے ہیںما،ضی میں قدرتی آفات جن میں 2005 کا زلزلہ اور 2010 کا سیلاب شامل ہیں کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان میں اپنے بھائی بہنوں کی مدد میں صف اول میں رہی ہے سفیر پاکستان نے کہا کہ ہم آپ کی بروقت حمایت اور فیاضانہ خدمت خلق کو نہیں بھولے۔۔مسعو د خا ن نے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ مصیبت زدہ پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کیلئے”وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ 2022” میں حسب توفیق عطیات دیے جائیں
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...