اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ پاکستان میں 190فیصد بارشیں ہوئیں ، ایک ہزارسے زیادہ اموات ہوئیں،پکی عمارتیں سیلاب میں بہہ گئیں ، مویشی اور املاک کو نقصان پہنچا ،وزیراعظم نے پندرہ ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے ،سیلاب زدگان کومخیرحضرات کی معاونت کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میں اس طرح کاسیلاب پہلے کبھی نہیں آیا،پاکستان میں190فیصدزیادہ بارشیں ہوئیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ بلوچستان میں400فیصدزیادہ بارشیں ہوئیں،سندھ کابہت زیادہ علاقہ سیلاب سے متاثرہواہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ لوگوں کے مویشی،املاک کوشدیدنقصان پہنچاہے،سوات،مینگورہ اوردیگرعلاقوں میں پکی عمارتیں بھی بہہ گئی ہیں،وزیراعظم نے سندھ کیلئے15ارب روپے کی امدادکااعلان کیاہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ سیلاب زدگان کومخیرحضرات کی معاونت کی ضرورت ہے،اوورسیزپاکستانی بھی سیلاب زدگان کی مددمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثرہونے والے10ملکوں میں شامل ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک ہزارسے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ 9999پرایس ایم ایس کرکیسیلاب متاثرین کیلئے عطیہ دیاجاسکتاہے،افواج اورریسکیوادارے معاونت میں مصروف ہیں،سیلاب متاثرین کی مددکیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...