اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہمارا قومی، مذہبی اور انسانی فریضہ ہے، بچے، بیٹے، بیٹیاں میری بہنیں 9999 پر میسیج کرکے 10 روپے کا چندہ دیں،سندھ کے مختلف اضلاع میں جو بارش ہوئی اس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی، تمام پاکستانیوں کو دوسرے مقاصد سے بالاتر ہو کر سیلاب کے متاثرین کی مدد کرنی چاہیے،پیر کو آئی ایم ایف سے مذاکرات ہیںمجھے افسوس ہوا تیمور جھگڑا نے جمعہ کو شام میں مجھے خط لکھا ہے،’تیمور جھگڑا سے ملاقات کروں گا،عمران خان کی حکومت نہیں آئے گی تو پاکستان کو تباہ کر دو؟،خاتون نے جلسے میں کہا تھا عمران خان نہیں ہوگا تو ہم پاکستان کو بند کرکے جلا دیں گے، یہ کیسی سیاست ہے؟،سیاست کو اس نہج پر لے آ ئے ہیں کہ پاور کی خاطر پاکستان کو ڈبو رہے ہیں،س وقت ڈائیلاگ معیشت پر نہیں سیلاب پر ہونا چاہیے۔وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج سکھر گئے تھے وہ حیدرآباد کا دورہ کریں گے، ابھی تک ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو 28 ارب روپے دے چکے ہیں تاکہ ہر خاندان کو فی الفور 25 ہزار روپے مل جائیں، جن کا اس وقت کوئی یارومددگار نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے غریب ترین علاقوں میں سیلاب آیا ہے، جن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، وہ لوگ راشن خرید لیں، ٹینٹ یا مچھر دانیاں خرید لیں، ساڑھے گیارہ لاکھ خاندانوں کو اگلے ہفتے میں یہ پیسے پہنچ جائیں گے، بلوچستان اور سندھ میں پیسے ادا کرنا شروع کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بتا رہے تھے کہ جب ان کا جہاز سکھر میں اتر رہا تھا تو ایسا لگ رہا تھا کہ نیچے صرف دریائے سندھ ہی ہے، ہر جگہ پانی ہی پانی تھا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹانک اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں بہت برا حال تھا، وہاں پر ریسکیو کی ٹیمیں بھی پھنس گئی تھیں، آج سوات اور کالام میں بھی بارش ہوئی ہے اور وہاں بھی صورتحال خراب ہے، گزشتہ 10 دنوں میں سندھ کے مختلف اضلاع میں جو بارش ہوئی ہے اس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو دوسرے مقاصد سے بالاتر ہو کر سیلاب کے متاثرین کی مدد کرنی چاہیے، آپ لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں عطیات دیں، ایک ایک پیسہ شفاف طریقے سے خرچ ہوگا، آپ جس طرح بھی خیرات دیتے ہیں، اسی طرح چندہ دیں، لوگوں کو ساز و سامان پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا سے اپیل کررہے ہیں کہ آپ پیسے دیں، عالمی بینک نے 37 کروڑ ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈھائی کروڑ ڈالر دیے ہیں، پاکستان میں چینی کمپنیوں نے وزیراعظم کو 15 کروڑ روپے دئیے ہیں، جب ہم بیرونی دنیا سے پیسے لے رہے ہیں تو ہم سب کا بھی فرض ہے کہ اس میں پیسے دیں
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...