امریکا کا پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کی مزید 90 لاکھ خوراکوں کا عطیہ

0
164

واشنگٹن (این این آئی)امریکی سفارت خانے کے مطابق کورونا ویکسین کی 90 لاکھ اضافی خوراکوں کی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں آمد شروع ہو جائے گی، ویکسین فراہمی کا مقصد کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔امریکی سفیر نے بتایا کہ امریکا پاکستان کو سب سے زیادہ کورونا ویکسین عطیہ کرنے والا ملک ہے، وبا کے آغاز سے لے کر اب تک پاکستان کو 7کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی براہ راست معاونت کی جا چکی ہے جب کہ ایک کروڑ 83 لاکھ ڈالر مالیت کا ساز و سامان کورونا سے نمٹنے کیلئے دیا گیا ہے۔