اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر کروا دی گئی۔مسلم لیگ (ن )برطانیہ لیگل ونگ کے سربراہ اور صدر چوہدری انصر محمود نے چیریٹی کمیشن لندن کے چیئرمین کو عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف درخواست جمع کروائی۔درخواست میں کہا گیا کہ برطانیہ میں لوگوں سے جھوٹ بول کر اور دھوکہ دے کر غیر اخلاقی طور پر خیرات کے نام پر فنڈ جمع کیے گئے، عمران خان نے غریبوں کے لیے جمع کی گئی خیرات سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی۔ن لیگی رہنما کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، فنانشنل ٹائمز اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلیکی روشنی میں عمران خان اور ان کی جماعت کے خلاف کارروائی کی جائے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا ثابت ہو چکا ہے کہ تحریک انصاف نے غیر قانونی طریقے سے فارن فنڈنگ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...