اسلام آباد(این این آئی) گوادر بندرگاہ حقیقی معنوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کا انجن ثابت ہوگی، گوادر فری زون کی صنعت کاری سے پاکستان کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،فری زون میں مینوفیکچرنگ کے آغاز سے پاکستان جنوبی ایشیا میں پیداواری مرکز بن کر ابھریگا، برآمدات بڑھیں گی، پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی اور غیر ملکی ذخائر میں اضافہ ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق اگر ماضی سے موازنہ کیا جائے توگوادر اپنے نقطہ نظر اور عوامی زندگی کے حوالے سے ایک مثبت تبدیلی سے گزر رہا ہے،یہ اب بھی نمایاں تبدیلی کے مرحلے میں ہے۔ گوادر کے لوگ اپنے معیار زندگی، معاش، کاروبار اور سماجی و اقتصادی میں ایک عملی اور امید افزا تبدیلی دیکھ رہے ہیں، اس کا کریڈٹ واقعی چین کی قیادت میں ہونے والی پیش رفت کو جاتا ہے، یہ الگ بات ہے کہ گوادر ایک چھوٹے سے ماہی گیروں کے شہر سے تجارتی اور سیاحتی مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے،بلاشبہ، ترقی ایک وقت لینے والا عمل ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگاکہ گوادر پاکستان کے لیے تجارتی مشعل بردار ہونے کیلئے تیار ہے۔ اس عرصے کے دوران بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی بڑی حد تک بندرگاہ کی تعمیر کے ابتدائی دور میں شروع کی گئی اور بعد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے اس میں اضافہ کیا گیا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی بدولت 2015 کا عرصہ خاص طور پر گوادر کے لیے واٹرشیڈ لمحہ تھا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...