اوورسیز پاکستانیوں کی سیلاب فنڈ میں عطیات جمع کروانے کے لئے راہنمائی کریں، احسن اقبال کی وزارت خارجہ کو ہدایت

0
263

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور وفاقی فلڈ ریلیف کمیٹی کے چیئرمین احسن اقبال نے وزارت خارجہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سیلاب فنڈ میں عطیات جمع کروانے کے لئے راہنمائی کریں۔ جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام مشن اپنی ویب سائیٹ پہ معلومات فراہم کریں،کمیونٹی سے ملکر سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بھرپور مہم شروع کی جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کی اس آفت سے پوری قوم ملکر نبٹے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت مسلح افواج کیساتھ ملکر صوبائی حکومتوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے،قوم نے2005 اور 2010 کی آفات کا بھی بہادری سے مقابلہ کیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس وقت پہلی ترجیح ریسکیو اور ریلیف آپریشن ہے، سیلابی پانی اترنے کے بعد عوام کی دوبارہ آبادکاری کے لئے بھرپور مدد کی جائے گی۔