کراچی(این این آئی) معروف اداکار قیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہم اداکار سیاستدان نہیں ہیں جو اپنے ڈونیشنز اور چندوں کی تشہیر کریں۔انہوں نے گیم شوز کے میزبانوں پر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ اگر ان ناقدین کے دل میں اتنا ہی درد ہے تو پانی سمیت دیگر کھانے والی چیزیں سیلاب زدگان تک پہنچائیں اور اگر وہ زیادہ محب الوطن پاکستانی ہیں تو بہت سے فلاحی ادارے عطیات جمع کررہے ہیں، ان کی مدد کریں۔واضح رہے کہ ملک میں سیلابی صورت حال پر سوشل میڈیا میں ایک پوسٹ کافی وائرل ہورہی ہے، پوسٹ میں گیم شوز کے معروف میزبانوں کی تصاویر کے ساتھ تحریر ہے کہ لاکھوں روپے کے انعام بانٹنے والے اس صورت حال میں کہاں ہیں۔فیصل قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری، فہد مصطفی اور دانش تیمور کی تصاویر پوست ہوئی ہے جس پر بے تحاشا طنز اور تنقید ہے کہ ہم بڑے بڑے شوز کرتے ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی چندہ نہیں کررہے۔ ہم کوئی سیاستدان نہیں کہ جو کچھ کریں تو میڈیا پر خبر آجائے۔اداکار نے مزید کہا کہ ہم سب اپنی طرف جتنی ممکن ہو مالی مدد کرتے ہیں۔ گیم شوز انسپانسرڈ ہوتے ہیں۔ ہم انعامات اپنی طرف سے نہیں دیتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...