بیجنگ (این این آئی) وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے پاکستان میں سیلاب کی آفت کے بارے میں کہاہے کہ چین اور پاکستان، چار موسموں کے تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار، سچے دوست اور اچھے بھائی ہیں جو ایک دوسرے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔پیر کو چینی میڈ یا کے مطا بق پاکستان میں سیلاب کی تباہی کے آغاز پر ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے فوری طور پر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ 4,000 خیمے، 50,000 کمبل، 50,000 ترپالیں اور دیگر ذخائر جو چین نے پاکستان کو فراہم کیے ہیں، انہیں آفات سے نجات کے فرنٹ لائن میں ڈال دیا گیا ہے۔ تباہی کی مزید پیشرفت کے پیش نظر اور پاکستان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، چین نے انسانی امداد کی ایک نئی کھیپ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 25,000 خیمے اور دیگر فوری ضرورت کا سامان شامل ہے۔ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو 300,000 امریکی ڈالر کی ہنگامی نقد امداد بھی فراہم کرے گی۔ آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم پاکستان فلڈ ریلیف فنڈ میں 15 ملین روپے کا عطیہ دیا۔ترجمان نے کہا کہ قدرتی آفات بے رحم ہوتی ہیں تاہم لوگوں کے جذبات ہوتے ہیں۔ ہم یہ نہیں بھولیں گے کہ 2008 میں چین کے وین چھوان کے زلزلے کے بعد پاکستانی بھائیوں نے فوری طور پر مدد کا ہاتھ بڑھایا اور تمام خیموں کو نکال کر چین میں آفت زدہ علاقوں میں بھیج دیا جس نے چینی عوام کو بہت متاثر کیا۔ اس سیلاب کی صورت میں ہم بھی برادر پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اگلے مرحلے میں چین پاکستان کے ساتھ آفات کی روک تھام اور تخفیف اور عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گا، تاکہ پاکستان کو سیلاب سے لڑنے اور آفات کے بعد کی تعمیر نو میں مزید مدد فراہم کی جا سکے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانہ اور چین میں پاکستانی سفارت خانہ فنڈز جمع کرنے کے لیے متعلقہ اداروں اور زندگی کے تمام شعبوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی عوام جلد از جلد سیلاب پر قابو پانے اور اپنے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...