دبئی (این این آئی)پاکستانی بلے باز فخر زمان کے آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر میمز وائرل ہوگئیں جبکہ بھارتی اداکار اور بگ باس سیزن 14 کے امیدوار علی گونی نے فخر کی ایمانداری پر انہیں سلام پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک بھارت میچ میں کئی ایسے لمحات آئے جنہوں نے شائقین کرکٹ کا دل جیت لیا، ان ہی میں سے ایک لمحہ وہ تھا جب اہم میچ میں فخر زمان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا اعلیٰ مظاہرہ کیا۔ پاکستانی اننگز کے چھٹے اوور میں بھارتی بولر اویش خان نے گیند کروائی جو فخرکے بلے کو معمولی سی چھوتے ہوئے بھارتی کیپر دنیش کارتھک کے ہاتھوں میں گئی۔بھارتی ٹیم کی جانب سے فوراً اپیل نہیں کی گئی لیکن فخر زمان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور امپائر کے فیصلے سے پہلے ہی کریز چھوڑ دی،فخر نے کریز چھوڑی تو امپائر نے بھی آؤٹ دے دیا۔اسی حوالے سے اداکار علی گونی فخر کے مداح ہوگئے اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کرکٹر کی تعریف کی۔علی نے ٹوئٹ میں کہا کہ کیا زبردست اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا گیا، آپ عزت کے قابل ہیں، ساتھ ہی انہوں سلام پیش کرنے والا ایموجی بھی بنایا۔دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے فخر زمان کی ایمانداری پر میمز بھی بنائیں اور اظہار خیال کیا کہ فخر کو کریز نہیں چھوڑی چاہیے تھی، انہیں امپائر کے اشارے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...