اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور فیڈرل ریلیف کمیٹی کے چئیرمین پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ادارے اپنی تعلقات عامہ کے ڈپارٹمنٹس کو فعال کریں اور فیک خبروں اور افراتفری پھیلانے والی من گھڑت رپورٹس کے سد باب کو یقینی بنائیں۔ وہ پیر کو اپنی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر اجلاس میں گفتگوکررہے تھے ۔ اجلاس میں انہیں این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ حالیہ سیلاب 2010 کے مقابلے میں زیادہ سنگین ہے۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہاکہ بارشوں کی پیشن گوئی اور اس سے ہونے والی تباہ کاریوں کا صحیح اندازہ قیمتی جانیں بچانے میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ادارے اپنی تعلقات عامہ کے ڈپارٹمنٹس کو فعال کریں اور فیک خبروں اور افراتفری پھیلانے والی من گھڑت رپورٹس کے سد باب کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ متاثرہ ریلوے ٹریکس کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب کے بعد ملیریا، ہیضہ، ہیپاٹائٹس اور ڈینگی کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی واضح کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ موبائل کمپنیوں کو ہدایت کی جائے کہ متاثرہ علاقوں میں سروس کی بحالی کے لئے ہنگامی قدم اٹھائیں۔ دوست ممالک کی امداد کے لئے ان کے شکرگزار ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...