لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے شوکت ترین اور محسن لغاری کی سامنے آنے والی آڈیو کال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی کسی کو شک ہے کہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر نہیں چل رہی؟،اب ہر روز عمران خان خود کو فارن ایجنٹ ڈکلیئر کررہے ہیں، اسی کو اندرونی سازش کہتے ہیں ،جن کو اس ملک نے سب کچھ دیا وہی اس کا سب کچھ چھین کر اس کو دیوالیہ بنانا چاہتے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ شوکت ترین نے عمران خان کے کہنے پر محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کو کالز کیںجیسے شہباز گل نے عمران خان کے کہنے پر بغاوت پر اکسانے کا بیان دیا،حکومت تین ماہ سے مسلسل آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے،حکومتی اتحادی جماعتیں پاکستانی معیشت کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے میں لگی ہیںلیکن عمران خان سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو سری لنکا بنانے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستانی قوم،مسلم لیگ (ن) اور حکومت کی اتحادی جماعتیں ملک دشمنوں کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نزدیک ریاست صرف عمران خان کا نام ہے ،پاکستان کو سری لنکا صرف بنانے کی دھمکیاں نہیں دے رہے تھے بلکہ اس پر پوری طرح عمل درآمد ہو رہا ہے۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...