اسلام آباد(این این آئی) اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ(کل)منگل سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نومبر 2021میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ او آئی سی کے سربراہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔وہ آزاد جموں و کشمیر کا بھی دورہ کریں گے جہاں او آئی سی کے سربراہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر اورکنٹرول لائن کے قریب لوگوں کے خلاف بھارتی مظالم پر بریفنگ دی جائے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے بڑے پیمانے پرجانی اورمالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ایک بیان میں او آئی سی نے کہا کہ سیکرٹری جنرل پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں، سیلاب کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور تمام رکن ممالک، انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متاثرہ آبادی کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پرامدادفراہم کریں۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...