اقوام متحدہ کاپاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار

0
193

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری سے خصوصی اپیل کریں گے کہ پاکستان کی مدد کی جائے جس سے پاکستان میں بحالی اورتعمیر نو کا عمل ممکن بنایا جاسکے گا۔