اسلام آ باد(این این آئی)پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان سیلاب سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان فراہم کرنے پر چین کا مشکور ہے۔بد ھ کے روز شہباز شریف نے چینی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ اس وقت پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ چین نے سیلاب اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی کو بے حد امداد فراہم کی ہے جس سے پاکستانی عوام کوحوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت قدرتی آفت سے نمٹنا موجودہ حکومت کی سرفہرست ترجیح ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آفت کے بعد تعمیر نو اور متاثرہ افراد کی امداد کے لیے کم از کم 10 بلین ڈالر درکار ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری پاکستان کو امداد کی فراہمی جاری رکھے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...