چین کی طرف سے سیلاب متاثرین کی امداد ی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری، مزید چار جہاز پہنچ گئے

0
278

کراچی/اسلام آباد(این این آئی)چین کی طرف سے سیلاب متاثرین کی امداد ی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے ، مزید چار جہاز بد ھ کو کراچی ایئر پور ٹ پر امداد ی سامان لیکر پہنچے جن میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ تین ہزار ٹن امداد ی سامان شامل ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان چین کا شکر گزار ہے ، چین کی طرف سے مزید چار جہاز کراچی ائیر پور ٹ پر امدادی سامان لیکر اترے ہیں ، چین کی طرف سے متاثرین کی بروقت امداد کی جارہی ہے ۔