تھرپاکر (این این آئی)سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے مختلف اضلاع میں تباہی مچائی دی گئی تاہم صحرائے تھر میں بارشوں سے زندگی میں بہتری کی امید پیدا ہونے لگی ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ،صحرائے تھر میں برسنے والی بارشیں زندگی کی نئی امید بن گئی۔ایک طرف بارشوں سے صحرا میں ہونی والی ہر طرف ہریالی، ندی نالوں میں پانی اور خوبصورت پہاڑوں سے بہتے جھرنوں کے دلفریب مناظر نے تھر کے صحرا کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دئیے ہیں تو دوسری جانب خشک ڈیم بھی پانی سے بھر گئے ہیں۔تھر میں بارش باعث رحمت بن کر برسی تو صحرا کی بنجر زمین میں بھی فصلیں کاشت ہونے لگیں، اس صورتحال سے تھر کے باشندے بہت خوش ہوئے۔حالیہ مون سون بارشوں کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے تھر کا رخ کیا اور صحرا میں سبزے کے قدرتی مناظر سے خوب محظوظ ہوئے لیکن تھری باسیوں کی خوشیوں کا اندازہ لفظوں میں ممکن نہیں ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے مقامی افراد کا کہنا تھا کہ بارشوں کا سلسلہ ہر سال جاری رہے تو یہ بارشیں ان کی زندگی میں بہتری لاسکتی ہیں تاہم اس کے لیے حکومت کو سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ کاروبار کے لیے مالی مدد کرنا ہوگی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...