اسلام آباد (این این آئی)وزارت فوڈ سیکیورٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے منگوائی گئی درآمدی گندم مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی ہونے کا انکشاف کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے 10 لاکھ ٹن گندم اوپن ٹینڈر کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے منگوانے کی اجازت دی تھی۔ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے اب انکشاف کیا گیا کہ ٹی سی پی نے جو گندم منگوائی ہے وہ مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی نے ابتک 9 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم بک کی ہے جس میں سے 6 لاکھ 22 ہزار میٹرک ٹن درآمدی گندم پاکستان پہنچ چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) اوپن ٹینڈر کے ذریعے گندم امپورٹ کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...
سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے،...
کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے...
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...