کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر روکنے کیلئے عدالتی اقدامات

0
308

لاہور( این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی جانب سے عدالتوں میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں اور اسی سلسلہ میں ضلعی عدلیہ میں ججز، وکلاء اور سائلین کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ہدایات نامہ بھی جاری کردیا گیا ۔چیف جسٹس محمد قاسم خان کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں میں فوکل پرسنز نامزدکر دیئے گئے ہیں۔لاہور کی ضلعی عدالتوں کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیف اللہ سوہل کو کورونا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے، جبکہ شیخوپورہ میں سینئرسول جج سول ڈویژن محسن علی خان بطور فوکل پرسن بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اسی طرح ننکانہ صاحب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاصم منظور، ساہیوال میں سینیئر سول جج شکیل احمد گورایہ، راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں میں کوروناکے پھیلائو کو روکنے اور احتیاطی تدابیر کے نفاذ و عملدرآمد کے لئے سینئرسول جج سول ڈویژن کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے